اوکاڑہ میں قاری کی 9 سالہ بچی سے زیادتی ٗ ملزم گرفتار

05:45 PM, 18 Jan, 2018


اوکاڑہ:باسط ٹاؤن اوکاڑہ میں 9سالہ بچی کے ساتھ مدرسہ کے قاری کی زیادتی ملز م گرفتار مقدمہ درج بچی کا ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں طبعی ملاحظہ تفتیش شروع کردی گئی ۔


تفصیلات کے مطابق باسط ٹاؤناوکاڑہ کے رہائشی اوکاڑہ کے رہائشی محمد آصف ولد یعقوب کے گھر مقامی مدرسہ کے مولوی عبدالمالک و؛د شریف سکنہ ٹھٹھہ جھیڈو بچوں کوقرآن پاک پڑھاتاہے حسب معمول آیا اور بچوں کو چھٹی دے دی ان کی بھتیجی 9سالہ کو کہا کہ اس سبق یاد نہیں اسے اکیلے میں یاد کرواتا ہوں ۔


عبدالمالک نے کمرئے کی کنڈی لگادی اورپرمذمت فعل کر لیا ۔بچی چیخ و پکار پر اہل خانہ نے دھکا دے کر دروازہ کھولا تو بچی کو حالت غیر میں دیکھا اسی دوران ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا ۔ ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے وقوعہ کی اطلاع ،لتے ہی پولیس نفری روانہ کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کر نے کا ٹارگٹ دیا پولیس نے چھاپے مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ متاثرہ بچی کو تحویل میں لے کر اس کا ڈسٹر کٹ ہسپتال اوکاڑہ سے طبعی ملا حظہ کروایا اور بجرم 376ت پ کے تحت ملزم کے خلاف مقد مہ درج کر کے اسے تھانہ حوالات میں بند کردیا ۔

مزیدخبریں