واٹس ایپ کا شاندار فیچر صارفین کی بڑی پریشانی ختم

واٹس ایپ کا شاندار فیچر صارفین کی بڑی پریشانی ختم

لندن : واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے جس کی مدد سے غیر متعلقہ پیغامات کو بلاک کیا جا سکے گا۔

واٹس ایپ غیر متعلقہ پیغام کو شناخت کرے گا اور پچیس سے زائد بار بھیجے جانے والے پیغام کو بلاک کر دے گا لہذا اگر صارفین ایک ہی پیغام 25 سے زائد افراد کو بھیجنا چاہتے ہیں تو وہ براڈکاسٹ لسٹ فیچر کا استعمال کریں جس کی مدد سے پیغام صرف انہیں صارفین کو بھیجا جاسکتا ہے جن کے فون نمبر موبائل میں محفوظ ہوں۔

فیچر کو فل الحال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں آزمائش کیلئے پیش کیا ہے اور اسے واٹس ایپ کی اگلی اپڈیٹ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے متعارف کروا دیا جائے گا۔