حسن علی کے ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر بننے پر پشاور زلمی بھی خوش

حسن علی کے ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر بننے پر پشاور زلمی بھی خوش

پشاور : عالمی نمبر ایک  ون ڈے بولر حسن علی کے ایمرجنگ پلیئر آف دی ائیر بننے پر ان کی ٹیم پشاور زلمی بھی خوش ہے . پی ایس ایل چیمپئنز پشاور زلمی انتظامیہ نے فاسٹ بولر کو مبارک باد دیدی ۔

آئی سی سی سالانہ ایوارڈز میں پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نوجوان باصلاحیت پلیئرز کی ایمرجنگ کیٹگری میں سال کے بہترین کھلاڑی قرار پائے .ساتھ ہی انہیں ون ڈے بیسٹ ٹیم میں بھی شامل کیا گیا ہے .شاندار اعزاز پر پی ایس ایل چیمپئنز پشاور زلمی نے اسے ٹیم کے لیے بڑا اعزاز قرار دیا ہے . 
زلمی انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر حسن علی کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اب انہیں پی ایس ایل میں اِن ایکشن ہونے کا بے چینی سے انتظار ہے.