جلال پوربھٹیاں : جوڑےآسمانوں پر بنتے ہیں پر رابطے فیس بک پر ہوتے ہیں ایک سال سے فیس بک پر دوستی سچی محبت میں بدل گئی قیصر عباس کی کینیڈین خاتون سے دوستی ہوئی جو ایک سال تک چلتی رہی جو بعد میں سچی محبت میں تبدیل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کنیڈین خاتون انیاتا "Agnetha"نے پاکستان آکر قیصر عباس سے شادی کر لی۔ جلا لپور بھٹیاں کے رہائشی قیصر عباس نے نیو نیوز سے بات کرتے ھوئے بتایا کہ ہماری فیس بک پر دوستی ہوئی جو بعد میں سچے پیار میں بدل گئی۔ میں نے کنیڈ ین خاتون کو پاکستان آنے کی دعوت دی تو اس نے پاکستان آکر اسلام بھی قبول کر لیااور ہم نے شادی کا فیصلہ کر لیا ۔
کنیڈین خاتون کا کہنا تھا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے اور یہاں کے لوگ۔ پیار کرنے والے ہیں اور میں نے اپنے میاں کے ساتھ بہت شاندار وقت گزار رہی ہوں اور بہت کھلے دل کے مالک ہیں۔