سینچورین : ویرات کوہلی ساؤتھ افریقہ سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد غصے میں آ گئی۔ ویرات کوہلی میچ ہارنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رپورٹر کے سوال پر بھڑک اٹھے اور رپورٹر کو کھری کھری سنا دیں ۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ افریقہ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد بھارتی کپتان سے رپورٹر نے سوال پوچھا کہ بھارتی ٹیم اپنے ملک کے باہر اچھا پرفارم نہیں کر رہی اور پچھلے 30 میچوں میں بھارت اپنی ٹیم میں مسلسل تبدیلی کر رہا ہے جس پر بھارتی کپتان غصے میں آ گئے اور رپورٹر سے کہا کہ آپ مجھے بتائیں کہ پچلے 30 میچوں میں بھارت نے کتنے میچ جیتے ؟
ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم نے پچھلے 30 میچوں میں 21 میچ جیتے ہیں اور اور 2 ہارے ہیں ۔جبکہ باقی میچ ڈرا ہوئے ہیں ۔ جس پر رپوٹر نے جواب دیا کہ وہ میچ آپ نے بھارتی کنڈیشنز میں جیتے ہیں ۔
جس پر بھارتی کپتان کو خاموش ہونا پڑا اور کہنا پڑا کہ میں یہاں آپ لوگوں کے سوالوں کا جواب دینے آیا ہوں آپ لوگوں سے لڑنے نہیں ۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم اس وقت ساؤتھ افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں جہاں ان کی بھارتٰ ٹیم کو پہلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب بھارتی ٹیم پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارتی ٹیم اب تک ساؤتھ افریقہ میں کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت پائی ۔