بھارتی فوج کی پھر ایل او سی کی خلاف ورزی،ظفر وال سیکٹر میں فائرنگ سے 2 خواتین شہید،5 افراد زخمی

12:13 PM, 18 Jan, 2018

راولپنڈی :بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا اور ایک مرتبہ پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ظفروال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے برسا دیئے جس سے دو خواتین شہید اور 3خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کندن پور، چپراڑ اور سیالکوٹ سیکٹرز میں ورکنگ بائونڈری پر نہتے شہریوں کونشانہ بنایا۔ بزدل دشمن کی فائرنگ سے 2خواتین شہید جبکہ5 افراد زخمی ہوگئے،زخمی ہونیوالوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن فوج کی بندوقیں خاموش ہوگئیں اور بھارتی فوجی چیک پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں