لندن میں سعودی شہزادے کی دُھلائی دانت بھی تڑوا بیٹھا

11:57 AM, 18 Jan, 2018

لندن:برطانیہ میں  سعودی شہزادے  کے لڑائی کے دوران دانت ٹوٹ گئے۔ ڈیلی میل آن لائن کے مطابق یہ معاملہ وسطی لندن کے ایک نائٹ کلب میں ہونے والی لڑائی سے شروع ہوا، جس کے دوران ایک امیر کبیر عرب شخصیت کے بیٹے نے سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادے کو مار مار کر اس کے دو دانت توڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ وسطی لندن کے نائٹ کلب کرک لی سوئر میں پیش آیا جہاں شروع ہونے والی لڑائی نائٹ کلب سے نکل کر سڑک پر بھی آگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 31 سالہ سعد الفداری نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سعودی فرمانروا کے بھتیجے عبدالعزیز السعود کا تعاقب کیا سڑک پر روک کر انہیں پیٹا۔

نائٹ کلب میں جھگڑا ہونے کے بعد انتظامیہ نے الفداری کو وہاں سے جانے کو کہا تھا جس کے بعد اس نے ساتھیوں کے ہمراہ باہر آکر پرنس السعود کو پکڑلیا۔ حملہ آوروں نے پرنس السعود کو مار مار کر سڑک پر گرادیا اور ان کے چہرے پر ٹھڈے مارتے ہے جس کے باعث ان کے دو دانت ٹوٹ گئے، آنکھوں اور ناک پر بھی زخم لگے اور چہرہ بھی لہو لہان ہوگیا۔

مزیدخبریں