اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پارلیمنٹ سے متعلق اپنے گزشتہ روز کے بیان پر ڈٹ گئے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے ٹوئٹ جاری کردیا ہے۔
کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا ایک مرتبہ پھر سہارا لیتے ہوئے اپنے دفاع میں پیغام جاری کیا کہ کمر کس لیں،دوپہر کو دھماکہ خیز پریس کانفرنس کروں کے ذریعے اہم انکشافات کروں گا۔
Fasten your seatbelts as I will be making explosive revelations in my press conference this afternoon!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 18, 2018
ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرر، ٹیکس چور اور اثاثے چھپانے والے کو پارٹی سربراہ بننے کا اختیار دینے والی پارلیمنٹ کے لئے ”لعنت“ چھوٹا لفظ ہے،کسی کو میری بات سے اتفاق نہیں ہے تو عوامی رائےجان لیں،میں ضمانت دیتا ہوں زیادہ تر لوگ پارلیمنٹ کی مذمت کریں گے۔
In fact in this specific context "laanath" is a mild word to use. If anyone disagrees, I challenge them to do a public poll on what ppl think of such a Parliament. I can guarantee most will condemn it. https://t.co/ZbaH06m1xt
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 18, 2018
خیال رہے کہ مال روڈ جلسے میں گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں ، اور شیخ رشید نے جو آئیڈیا دیا میں اس پر پارٹی راہنماﺅں سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کروں گا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چیلنج کیا کہ وہ مردان جائیں وہاں کی پولیس پر تنقید کریں ، عوام انہیں گندے انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔