پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی نے آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

10:35 AM, 18 Jan, 2018

دبئی:پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی نے  آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ،جس کے بعد قومی بائولر نے کہا کہ ایوارڈ ملنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز میں چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو حسن علی نے ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کیا۔

یاد رہےکہ حسن علی آئی سی سی انٹرنیشنل ون ڈے رینکنگ میں بائولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں اور ان کو یہ ایوارڈ چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شاندار کارکردگی اور پوری سیریز میں 13وکٹیں حاصل کرنے پر دیا گیا ۔

مزیدخبریں