ممبئی :بھارتی اداکا ر اکشے کمار کو بالی ووڈ انڈسٹری کا سٹنٹ مین بھی کہا جاتاہے وہ اپنے کر دار کے لیے اپنے آپ کو ڈھال لیتے ہیں اور اصل ہیرو دکھائی دینے کے لیے باقاعدہ روپ بھی دھار لیتے ہیں ، اسی کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی جب انہوں نے اپنی آنے والی فلم "کیساری " کی تقریب میں شرکت کی جس میں وہ گنجے دکھائی دیئے ۔
ا داکار کا کہناہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ' کیساری' کیلئے سر کے بال منڈوائے ہیں ۔ تقریبات میں اکشے کا منڈا ہوا سر دیکھ کر لوگوں نے اسے بالوں کی سرجری کی وجہ قراردیاتاہم اب خبر سامنے ائی ہے کہ انہوں نے فلم کیلے اپنے بال بھینٹ چڑھائے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل اکشے کا کیساری' کیلئے نیا فلمی روپ سامنے آیاتھا جس میں وہ سر پر پگڑ باندھے بڑی سی داڑھی میں دکھائی دیئے تھے۔