سعودی عرب میں شہری کو سوشل میڈیا پر اشتہار دینا مہنگا پڑ گیا اشتہار میں کیا لکھا ؟جانیئے

09:41 AM, 18 Jan, 2018

ریاض:سعودی  فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے )نے گردے کے امراض میں مفید ترکی ساختہ پانی کے پرچار پر اسنیپ چیٹ کی ایک مشہور شخصیت کو وارننگ جاری کر دی ۔

مشہور شخصیت نے ترکی کے پانی کا تعارف کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جو شخص بھی یہ پانی پئے گا وہ گردے کے امراض سے شفایاب ہوجائیگا۔ اسنیپ چیٹ پر مشہور شخصیت کے اس بیان نے معاشرے میں بہت سارے سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ سعودی ایف ڈی اے سے دریافت کیاگیا کہ آخر اس قسم کی سرگرمی کی بابت اسکے قاعدے ضابطے کیا ہیں؟

بعض لوگوں نے اس پر غم و غصے کا اظہار یہ کہہ کر کیا کہ گردے کے مریض کثیر تعداد میں ہیں۔ ایسے عالم میں غلط بیانی سے کام لیکر لوگوں کے دلوں میں علاج کی امید کی آس جگادینا انتہائی خطرناک امر ہے۔ مشہور شخصیت کو ایسا نہیں کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں