نیویارک : سائنسدانوں نے زائد مقدار میں مغربی غذائیں استعمال کرنیوالے افراد کو خبر دار کر دیا۔
ایک تحقیق کے مطابق مغربی غذاوں کا باقاعدگی سے استعمال انسانی جسم میں شوگر اور موٹاپے کی شرح میں اضافہ کرتا ہے۔ تحقیق میں واضح کیا گیا کہ مغربی کھانوں میں ایک ایسا عنصر پایا جا تا ہے جو کہ انسانی جسم میں مزید کھانے کی طلب کو بڑھاتاہے، جس کے باعث انسانی وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق کے لئے سائنسدانوں نے ”ماوس ماڈل“ استعمال کیا جس کے مطابق چو ہوں کو 60 روز تک مغربی خوراک کھلائی گئی جبکہ دوسری جانب مزید چوہوں کو ایسی خوراک دی گئی جس میں موٹاپے اور شوگر کی مقدار کم تھی۔
سائنسدانوں نے غور کیا کہ دوسرے چوہوں کی نسبت مغربی خوراک استعمال کرنےوالے چوہوں کے وزن میں اضافہ ہو ا اور ان کے اندر زائد مقدار میں کھانے کی عادت بھی پیدا ہو گئی۔ بعدازاں سائنسدانوں نے اسی ریسرچ کو انسانوں پر استعمال کیا جس سے انہیں مشترک نتائج حاصل ہوئے۔