شاہ رخ خان کو بلندیوں پر پہنچانے والی معروف شخصیت چل بسی!

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’را ون‘‘ کو بہترین ’’اسپیشل ایفیکٹ‘‘ کیٹیگری میں نیشنل ایوارڈ دلانے والی 32 سالہ اینی میٹر چارو کھندال انتقال کرگئیں۔

10:45 PM, 18 Jan, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’را ون‘‘  کو بہترین ’’اسپیشل ایفیکٹ‘‘ کیٹیگری میں نیشنل ایوارڈ دلانے والی 32 سالہ اینی میٹر چارو کھندال انتقال کرگئیں۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی پہلی سائنس فکشن فلم ’’را ون‘‘ 2011 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جس نے باکس آفس پر تو کوئی کمال نہیں کیا لیکن اپنے بہترین اینی میشن کے باعث 2012 میں’’نیشنل ایوارڈ‘‘ اپنے نام کیا جب کہ فلم کی خاص بات یہ تھی کہ کم عمراینی میٹر چارو کھندال نے اپنی تجربے کی بنیاد پرفلم میں نمایاں رنگ بھرے جس کی وجہ سے اسے پذیرائی ملی لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں رہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں اینی میشن کا کام کرنے والی خاتون اینی میٹرچارو کھندال نیشنل ایوارڈ ملنے کی خوشی میں پارٹی سے واپسی پر حادثے کا شکار ہوکر مفلوج زندگی گزار رہیں تھیں لیکن 4 سال تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد 32 سالہ چارو ممبئی کے اسپتال میں چل بسیں جس کا اعلان شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیاگیا۔

مزیدخبریں