ٹوکیو: تکنیکی دنیا سے جڑی درج ذیل دس خبریں آپ کیلئے جاننا ضروری ہیں۔
جنوبی کوریا کے ایک جج نے سامسنگ کے باس کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سامسنگ کیلئے ایک شرمندہ کرنے والا اسکینڈل ہے۔
فنانشل سروس کارپوریشن ‘مورگن اسٹینلی’ نے ‘ایپل’ کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 2017 میں آئی-فون کی سیل میں بحران کی پیش گوئی کردی۔
‘کوال کوم’ نامی کمپنی نے مبینہ طور پر ایپل کو اس کی چپس استعمال کرنے پر اربوں ڈالرز کی چھوٹ دے دی۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے راز افشاں کرتے ہوئے بتایا کہ فیس بک ‘اوکیولس وی-آر’ سے آپ کی امید سے کئی زیادہ کما رہی ہے۔ فیس بک نے ‘اوکیلوس’ بنانے والے ملازمین کیلئے 1 ارب ڈالر سے زیادہ رقم مختص کی ہے۔
‘ ایپل’ برطانیہ میں ‘بریکزٹ’ کے باعث اپنی ایپلی کیشنز کی قیمت میں 25 فیصد تک اضافہ کرے گا۔ اس وقت ایک ایپلی کیشن 0.79 ڈالرز میں فروخت ہو رہی ہے جو اضافے کے بعد 0.99 ڈالرز ہو جائے گی۔
‘تھیرانس ‘ نامی ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی کمپنی نے اہم قائدانہ بدلاؤ کر لیا۔ کمپنی نے برسرپیکار بلڈ-ٹیسٹنگ کمپنی میں ٹیکنا لوجی ایڈوائزری بورڈ تشکیل دے دیا۔
آئی-فون کا بیٹری شٹ ڈاون کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ افواہیں گردش میں ہیں کہ ایپل آئی-فون 6 کیلئے بیٹری تبدیل کرنے والے پروگرام کے بارے میں سوچ رہا ہے۔
فیس بک پیرس میں سٹارت اپ گیراج نامی ‘انکیوبیٹر’ کھولنے کی تیاری کر رہا ہے جس کی مالیت 219 ملین یوروز ہوگی۔
ایپل میک بک میں بڑی تبدیلی لا رہا ہے جو اس کی انٹرنل میموری کو دگنا کر دے گا۔
پہلی مرتبہ 100 ملین سے زیادہ لوگوں کے’ میوزک اسٹریمنگ’ کیلئے پیسے دے کر سبسکرائب کروانے سے مشہور زمانہ ‘نیٹ فلکس ‘ کا ریکارڈ توڑ دیا