ممبئی : بالی وڈ کے فلمساز اور ہدایتکار کرن جوہر نے کہا ہے کہ ان کی اداکارہ کاجل سے25 سالہ دوستی ختم ہو گئی ہے اور وہ اس معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ان کے پاس اس دوستی کی جو حسین یادیں ہیں وہ ان میں تلخی نہیں گھولنا چاہتے۔کرن نے اپنی سوانح پر مشتمل کتاب کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاجل سے دوستی فلم”اے دل ہے مشکل“اور ”شیوائے“کی ریلیز سے قبل نا قابل بیان غلط فہمیوں کی وجہ سے ختم ہو چکی تھی۔ انھوں نے اپنی کتاب میں کرینہ کپور سے ایک سال تک بات چیت بند رہنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کرینہ نے فلم”کل ہو نہ ہو“کے لئے شاہ رخ کے برابر معاوضہ طلب کیا تھا اور ان کی منت سماجت کے باوجود وہ اپنی ضد پر قائم رہیں جس سے ان کو بہت دکھ ہواتھا۔ تاہم اس وقت پریتی زنٹا نے ساتھ دیا، فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی لیکن ان کو کرینہ کے رویئے کا اب بھی دکھ محسوس ہوتا ہے اس نے میرے فون کالز سننی بند کر دی تھیں۔
کرن جوہر کاجل اور کرینہ سے ناخوش کیوں؟
بالی وڈ کے فلمساز اور ہدایتکار کرن جوہر نے کہا ہے کہ ان کی اداکارہ کاجل سے25 سالہ دوستی ختم ہو گئی ہے
09:36 PM, 18 Jan, 2017