راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسٰی عبداللہ نے ملاقات کی . آرمی چیف نے افغانستان کے شہر قندھارمیں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے جاں بحق ہونے پر سفیر سے تعزیت کی،سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار حملے میں یو اے ای کے شہریوں کے جاں بحق ہونے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر سے تعزیت کی۔ آرمی چیف نے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسٰی عبداللہ کے کردار کو سراہا ہے آرمی چیف نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں میں حصہ ڈالنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر کا شکریہ بھی ادا کیا . ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عسکریت پسندوں کے خلاف پاک آرمی کے کردار کو سراہا اورخطہ کے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔