بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے اس بات کو قبول کیاہے کہ ا ب فلموں میں کام کرنے میں ان کی بڑھتی عمر آڑے آرہی ہے

08:04 PM, 18 Jan, 2017

ممبئی : بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے اس بات کو قبول کیاہے کہ ا ب فلموں میں کام کرنے میں ان کی بڑھتی عمر آڑے آرہی ہے،ہر قسم کے رول اور بہت ساری فلموں کی پیش کش ان کے پاس ہے۔75سالہ امیتابھ کو بالی وڈ کی فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے تقریباً 45 سال ہو گئے ہیں انہوں نے ہالی وڈ کی چند فلموں میں بھی اس دوران کام کیا لیکن اب امیتابھ بچن زیادہ فلمیں نہیں کرنا چاہتے،جس کا انکشاف انہوں نے خود کردیا ہے۔

ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن نے اس بات کو قبول کیا اور کہاکہ ا ب فلموں میں کام کرنے میں ان کی بڑھتی عمر آڑے آرہی ہے۔ہر قسم کے رول اور بہت ساری فلموں کی پیش کش ان کے پاس ہے۔فلم ساز ان کے پاس اسکرپٹ لے کر آتے ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ وہ ان کی فلموں میں کام کریں۔امیتابھ نے بتایا کہ بہت سارے فلم سازتو اس بات پر بھی تیار ہوتے ہیں کہ وہ دو سے تین سال تک اپنی فلم بنانے کےلئے رکنے کو تیار ہیں بس ایک بار امیتابھ بچن ہاں کردیں۔امیتابھ نے کہا کہ عمر اب ساتھ نہیں دیتی اس لئے وہ کسی کو بھی دو سال انتظار کرنے پر زور نہیں دیتے۔کوئی نہیں جانتا پتا نہیں کل کیا ہو جائے۔وہ سارے فلم سازوں سے کہتے ہیں کہ اگلے کچھ مہینوں میں وہ کیا کرنے جارہے ہیں۔امیتابھ ہر فلم ساز کو یہ بھی کہتے ہیں کہ انہیں رنبیر کپور یا رنویر سنگھ کی طرح نہ مانا جائے کیونکہ وہ نوجوان ہیں۔

مزیدخبریں