امریکی صدر نے چیلسی میننگ کی سزا کم کر دی

امریکی صدر نے چیلسی میننگ کی سزا کم کر دی

واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما نے خفیہ راز افشا کرنے والی سابق فوجی اہلکار چیلسی میننگ کی سزا کم کر دی ہے۔

وائٹ ہاوس کے مطابق میننگ کی سزا 35 سال سے کم کر کے سات سال کر دی گئی ہے اور رواں برس سترہ مئی کو یہ مدت پوری ہو رہی ہے۔ چیلسی ریاست کنساس کی فوجی جیل میں قید ہیں۔ وہ تین سال قبل بھی باراک اوباما سے معافی کی درخواست کر چکی ہیں۔

چیلسی نے 2013 میں انکشاف کیا تھا کہ وہ مرد نہیں خاتون ہیں۔ وہ بطور بریڈلی میننگ عراق اور افغانستان کی جنگوں میں حصہ لے چکی تھیں۔ انہیں خفیہ فوجی راز وکی لیکس کو مہیا کرنے پر پینتیس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں