تہران: ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام میں قیام امن سے متعلق ہونے والے اجلاس میں امریکا کی شرکت کو قبول نہیں کرے گا۔
دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگئی لافروف نے کہا ہے کہ آستانہ مذاکرات کا مقصد شام میں جنگ بندی کو مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئی امریکی انتظامیہ شام میں قیام امن کی مساعی میں بھرپور تعاون کرے گی۔ سرگئی لافروف نے کہا کہ آستانہ مذاکرات شام میں حکومت کے خلاف لڑنے والے مسلح باغیوں کو سیاسی حقوق کی ضمانت فراہم کریں گے۔
روس ان مذاکرات میں خود بھی شرکت کرے گا اور امریکا اور اقوام متحدہ کو بھی آستانہ مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔