ڈیرہ: پاکستانیوں کے شوق نرالے اب ایک پاکستانی کبوتر باز نوجوان کی ویڈیو انٹرنیٹ پر مشہور ہو رہی ہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان کے ریاض حسین اور اس کے کبوتر میں کچھ انوکھی تربیت کی ہے۔جب بھی ریاض حسین بائیک اسٹارٹ کرتا ہے تو اسکا کبوتر تیزی سے اُڑان بھر کر اسکا ساتھ دیتا ہے۔جہاں تک اور جس رفتار سے بھی موٹرسائیکل چلتی ہے ، کبوتر ساتھ ساتھ اڑتا جاتا ہے۔
ریاض حسین نے دعویٰ ہے کہ اس کا کبوتر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر بھی اس کا ساتھ دیتا ہے،جیسے جیسے ریاض موٹر سائیکل کی رفتار میں اضافہ کرتا ہے اسطرح کبوتر بھی اپنی رفتار تیز کرتا چلا جاتا ہے۔
پاکستانی کبوتر باز کا نرالہ کبوتر سوشل میڈیا پر مقبول
02:50 PM, 18 Jan, 2017