جلال پور بھٹیاں : ( محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پور بھٹیاں) پولیس گزشتہ کئی روز سے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پھر پو ر آپریشن کر رہی ہے ۔ جس میں پولیس حکام کو خاطر خواہ کامیابی مل رہی ہے ۔
گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر پولیس حکام نےمشہور زمانہ منشیات فروش خاتون بلقیس بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔بلقیس بی بی سے 1کلو 370گرام چرس اور رقم برآمد پولیس نےدفعہ 9cکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ واضع رہے کہ بلقیس بی بی کے بارے میں پولیس کو علاقہ مکینوں کی طرف سے متعدد بار شکایات بھی موصول ہوئی تھی ۔
حکام کا کہناہے کہ وہ علاقے سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے ۔ اس سسلسلے میں حکام نے شہریوں کی طرف سے ملنےوالے تعاون کا شکریہ ادا بھی کیا، او رکہا کہ مستقبل میں بھی وہ شہریوں کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔