عمران خان نے وزیراعظم کو ڈیووس نہ جانےکامشورہ دیاتھا،فواد چودھری

 عمران خان نے وزیراعظم کو ڈیووس نہ جانےکامشورہ دیاتھا،فواد چودھری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہےکہ عمران خان نے وزیراعظم کو ڈیووس نہ جانےکامشورہ دیاتھا،کیونکہ و ہاں اینٹی کرپشن سے متعلق کانفرنس ہو رہی ہیں اور وزیراعظم نوازشریف نے کرپشن کے ذریعے کمپنیاں بنائیں. فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ  نوازشریف کی وجہ سے ڈیووس میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی .  مقررین نے کہا پانامہ پیپرز دنیا میں کرپشن کی نئی داستان ہیں نوازشریف کا کرپشن پر بات کرنا ایسا ہے جیسے الطاف حسین کا انسداد دہشت گردی پر بات کرنا۔

پاناما کیس کی اہم سماعت: وزیر اعظم کے وکیل کوعدالت کے سخت سوالات کا سامنا


سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا پیسے باہر کیسے گئے،واپس کیسے آئے، یہ پانامہ لیکس کیس معاملے کااہم جزو ہے،پشاور کے دو حوالہ ڈیلر استعمال کیے گئے،ان کے ذریعے اربوں روپے ملک سے باہر بھیجے گئے .  اگر ہم بی بی سی کی فلم دیکھیں تو اس سوال کا جواب سامنے آجاتا ہے،کیسے کیسے لطیفے سامنے لائے جارہے ہیں،عدالت نےمخدوم علی خان سے آج دلائل مکمل کرنےکاکہاہے،مریم نواز نےکل اپنےجواب میں کہاہے کہ وہ اپنی دادی کےزیرکفالت ہے جب پیسے سب دےچکےتھے تو نوازشریف کوبھیجےگئے پیسے کہاں سے لائے۔

شیخ رشید کو ہڈی ڈال دیتے تو آج وہ ہمارے ساتھ ہوتے ،خواجہ سعد رفیق

مصنف کے بارے میں