ممبئی:معروف موسیقار اور جنید جمشید کے دوست سلمان نے شہید جنید جمشید کے ساتھ زندگی کے قیمتی لمحات کی شارٹ فلم خواب جاری کر دی ہے۔ اب خبر یہ ہے کہ بھارت میں اس فلم کے لنک کو کو روک دیا گیا۔سلمان احمد کی جانب سے جاری کی جانے والی فلم میں ان کے جنید جمشید کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو دکھایا گیا ہے۔
فلم میں مختلف ویڈیوز اور تصاویر کو یکجا کیا گیا ہے جن میں جنید جمشید کا گلوکاری کا کیریئر جب انہوں نے دنیا بھر میں پرفارم کیا، ان کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں، اور سلمان احمد اور دیگر دوستوں کے ساتھ خوبصورت لمحات قید کیے گئے۔یاد رہے کہ سابق گلوکار اور معروف نعت خواں جنید جمشید 7 دسمبر کو حویلیاں کے نزدیک ہونے والے فضائی حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔فلم ’خواب‘ کے جاری ہوتے ہی بھارت میں یوٹیوب پر اس کے لنک کو بلاک کردیا گیا اس کی شکایت گلوکارسلمان احمد کے بھارتی مداحوں نے ٹوئٹر پر دی ہے۔
شہید جنید جمشید پر بننے والی فلم خواب کو بھارت میں بلاک کردیاگیا
11:11 AM, 18 Jan, 2017