افریقی ملک نائیجریا کی فوج کا فضائی حملہ،غلطی سے اپنے ہی درجنوں شہری ہلاک کر دئیے

09:08 AM, 18 Jan, 2017

افریقی ملک نائیجریا کی فضائیہ نے ملک مشرقی علاقے میں حملہ کر کے اپنے ہی 52شہریوں کو ہلاک کر دیا اس حملے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں امدادی اداروں کے کارکن بھی شامل ہیں،ریڈ کراس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں انکے 6ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔
نائجیریا کے صدر کا کہنا ہے کہ اس جانی نقصان پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے صبر کی درخواست کی ہے۔ ان کے ترجمان نے کہا کہ صدر بخاری کی انتظامیہ ریاست بونو کی حکومت کو اس 'افسوس ناک غلطی سے نمٹنے' میں مدد دے گی۔
بین الاقوامی امدادی ادارے میدساں ساں فرنتیئر کے مطابق 200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور اس نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ زخمیوں کے انخلا میں مدد دے۔
یہ حملہ نائجیریا اور کیمرون کی سرحد کے قریب کیا گیا جہاں فوج بوکرحرام کے جنگجوو¿ں سے لڑ رہی ہے۔فوج کے ترجمان میجر جنرل لکی ارابور نے کہا کہ جیٹ طیارے کے پائلٹ نے سمجھا کہ وہ شاید کہ وہ جنگجوو¿ں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ فضائی فوج کا کہنا تھاکہ انھیں اطلاع ملی تھی کہ اس علاقے میں بوکوحرام کے جنگجو جمع ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں