نیویارک: آج سے سالوں پہلے فلموں میں دیکھا کرتے تھے کہ مستقبل میں کاریں اُڑتی پھر رہی ہیں ۔ ایک گھر سے دوسرے گھر جانے کے لیے ایک کار میں بیٹھ کر پہنچنا اب صرف فلموں کا حصہ ہی نہیں بلکہ انسانوں کی زندگی کا حصہ بننے جا رہاہے ۔امریکہ کی بین الاقوامی کمپنی ائیر بس نے 2017 کے آخر تک اڑنے والی کار کی آزمائشی پرواز کا اعلان کردیا ہے، اب کاریں صرف روڈ پر نہیں چلیں گی، بلکہ آسمان پر اڑیں گی۔
ائیر بس کمپنی اس وقت سنگل پسنجر ٹیکسی کے پراجیکٹ وہانہ پر کام کر رہی ہے، اس فلائنگ کار کی ٹیسٹ ڈرائیو اسی سال کی جائے گی۔
کمپنی سی ای او ٹام اینڈرز کا کہنا ہے کہ فلائنگ کارز وقت اور پیسے کی بچت بھی کریں گی اور ان گاڑیوں کے لیے بڑے بڑے پل بھی نہیں بنانے پڑیں گے، موبائل میں ڈائون لوڈ ایپ کے ذریعے ٹیکسی بک کیجئے اور ٹیکسی حاضر، جو آپ کو اڑاتے ہوئے منزل پر لے جائے گی۔