جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30  خوارج ہلاک 

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30  خوارج ہلاک 

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 30  خارجیوں    کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 17 فروری 2025 کو جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 30 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں میں 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ ان میں ایف سی کے 4 اہلکار اور پاک فوج کا ایک جوان شامل تھا۔ اس واقعے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف نیا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں