اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سماعت کے لیے 26 فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ انہیں 26 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کو بار بار بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کا موقع دیا گیا، تاہم اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی مدت 31 دسمبر 2021 کو ختم ہو چکی تھی، اور اس وقت سے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔