دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے:وزیراعظم شہباز شریف

 دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے:وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں اہم رکاوٹ تھا، اور اس کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اسی بات پر منحصر ہے کہ ہم دہشت گردی کو جڑ سے ختم کریں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان کے حالیہ دورہ پاکستان نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ترک صدر نے کشمیر اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کی، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم نے گیلپ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار کے حوالے سے پاکستانی عوام کا 55 فیصد اعتماد ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم متحد ہو کر محنت کریں گے تو پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم نے عالمی بینک کے وفد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے معاشی اشاریوں سے مطمئن ہیں۔

مصنف کے بارے میں