پاکستان کی جغرافیائی اہمیت پر اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

06:41 PM, 18 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :اسلام آباد میں پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے  سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں سفارت کاروں، ماہرین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں پاکستان کی جغرافیائی اہمیت پر زور دیا گیا، اور یہ کہا گیا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک لوکیشن اسے علاقائی معاشی خوشحالی کا ممکنہ ذریعہ بناتی ہے۔
سی پیک کے حوالے سے بھی گہری بحث کی گئی اور اس کو پاکستان اور خطے کی ترقی کے لیے ایک اہم منصوبہ قرار دیا گیا۔ شرکا نے گوادر پورٹ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو عالمی تجارت میں پاکستان کے کردار کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات کے طور پر دیکھا۔ ماہرین نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن مشرق اور مغرب کے درمیان پل کے طور پر اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اور اس سے سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔
ایوان صدر میں ہونے والے اختتامی اجلاس میں صدر پاکستان نے شرکاء سے خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنے کردار کو مستحکم کر رہا ہے۔

مزیدخبریں