کراچی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، فی تولہ سونا 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 62 ہزار 802 روپے ہوگئی۔
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سال 2024 کے دوران سونے کی قیمت میں 23.9 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 52 ہزار 600 روپے مہنگا ہوگیا۔
سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2023 کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے تھی، جو 2024 کے آخر میں بڑھ کر 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تک جا پہنچی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ملکی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر آئندہ بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے