عدالتی حکم پر مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے بورڈ کی تشکیل

عدالتی حکم پر مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے بورڈ کی تشکیل

کراچی:  مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں عدالتی حکم پر قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کو میڈیکل بورڈ کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے، جبکہ کراچی میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹر شری چند اور میڈیکل لیگو افسر ڈاکٹر کامران خان بھی اس بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

بورڈ کی جانب سے 21 فروری کو قبر کشائی کی جائے گی، جس دوران مصطفیٰ عامر کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ڈی این اے سیمپلز حاصل کیے جائیں گے۔

مصطفیٰ کی میت کو موچکو میں واقع ایدھی قبرستان میں امانتاً دفن کیا گیا تھا، اور قبر کشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں