سینٹ میں ہنگامہ آرائی، ڈپٹی چیئرمین نے اپوزیشن کے تین ارکان کی رکنیت معطل کر دی

سینٹ میں ہنگامہ آرائی، ڈپٹی چیئرمین نے اپوزیشن کے تین ارکان کی رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد:سینٹ کا اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا، جب اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ اس دوران، ڈپٹی چیئرمین نے اپوزیشن کے ارکان عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت رواں سیشن کے لیے معطل کر دی اور انہیں ایوان سے باہر نکالنے کے احکامات جاری کیے، جس پر اپوزیشن نے سخت احتجاج کیا۔

اپوزیشن ارکان نے "ڈپٹی چیئرمین    کے خلاف نعرے بازی کی ۔ڈپٹی چیئرمین نے اپنے فیصلے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایوان کا انتظام قانون کے مطابق کیا جائے گا اور غیر سنجیدہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی اور اجلاس کی کارروائی آگے بڑھانے کی تجویز دی، مگر اپوزیشن کے نعرے اور احتجاج جاری رہے۔

سینٹ میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب اپوزیشن نے "چیئرمین سینیٹ کو بازیاب کرو" کے نعرے بھی لگائے۔ آخرکار، ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا۔

مصنف کے بارے میں