لاہور: لاہور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں ہیں، اور اس بار امتحانات میں نقل روکنے کے لیے ایک منفرد اقدام کیا ہے۔ پہلی مرتبہ رول نمبر سلپس پر خصوصی کیو آر کوڈ لگا دیا گیا ہے جس سے جعلی امیدواروں کی شناخت اور تعاقب ممکن ہو سکے گا۔
کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ کے مطابق، کیو آر کوڈ کی مدد سے رول نمبر سلپ کو آن لائن کھولا جا سکے گا اور جعلی امیدواروں کا پتا چلایا جا سکے گا۔ یہ قدم نقل کی روک تھام اور امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔اس کے علاوہ، تمام رول نمبر سلپس آن لائن کر دی گئی ہیں، جس سے پرائیویٹ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔