لاہور : لاہور میں موٹر سائیکل سواروں کے بعد اب موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو رکشہ اور موٹر سائیکل چلانے والے بغیر ہیلمٹ کے سڑکوں پر نظر آئیں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آگاہی مہم چلائی جائے گی اور رکشہ ڈرائیورز کو ہیلمٹ پہننے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے پیر سے موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کے خلاف ہیلمٹ نہ پہننے پر سخت کارروائی شروع کر دی جائے گی۔