کیویز کو ایک اور بڑا دھچکا: فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

کیویز کو ایک اور بڑا دھچکا: فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

لاہور : نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف کا سامنا ہوا تھا، جس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا کہ میڈیکل پینل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہو پائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق لوکی فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب چند روز پہلے نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر بین سیئرز بھی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ انہیں کراچی میں بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران انجری ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس ایونٹ سے پاکستان کے صائم ایوب، بھارت کے جسپریت بمراہ، اور افغانستان کے اے ایم غضنفر بھی انجری کے باعث باہر ہو چکے ہیں۔ اسی طرح آسٹریلیا کے مچل سٹارک ذاتی وجوہات کی بنا پر میگا ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کے فاسٹ باؤلر اینرک نورکیا بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں