سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

سوات : سوات اور گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، اور اس کی زیرِ زمین گہرائی 166 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی، اور اس کی گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔

مصنف کے بارے میں