کراچی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے اس میچ کے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق فیلڈ امپائرز کے طور پر رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ کو منتخب کیا گیا ہے۔
میچ ریفری کے طور پر اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناور اور رنجن مدوگالے کا تقرر کیا گیا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کا مقابلہ ہوگا اور اس کے لیے پہلے ہی کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں 12 امپائرز کا تقرر کیا جا چکا ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جہاں عالمی کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔