غزہ جنگ بندی معاہدہ : حماس جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشیں دے گی

غزہ جنگ بندی معاہدہ : حماس جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشیں دے گی

غزہ : غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس معاہدے پر عملدرآمد کر رہی ہے، تاہم اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے، خاص طور پر غزہ میں موبائل گھروں اور خیموں کی ترسیل پر پابندی برقرار ہے۔ مزید برآں، رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ حماس ہفتے کے روز تین مزید یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔

دوسری جانب، امریکی وزیر خارجہ نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں غزہ جنگ بندی معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں روس یوکرین جنگ روکنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

مصنف کے بارے میں