حامد میر نے جھوٹ بولا،سچے ثابت ہوں تو سیاست چھوڑ دوں گا، ان کی وجہ سے ہماری حکومت گئی،عمران خان کے میراثی سینئر تجزیہ کار بن کر ٹی وی پر بیٹھ گئے: رانا ثنا

10:19 PM, 18 Feb, 2024

لاہور :  مسلم لیگ ن  کے پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ  رانا ثناءاللہ  نے کہا ہے کہ حامد میر نے جھوٹ بولا ہے انہوں نے  ہمیں مسنگ پرسن والی کوئی لسٹ نہیں دی۔

نیو نیوز کے پروگرام "لائیوودنصراللہ ملک "  میں خصوصی انٹرویو میں رانا ثناء اللہ چیلنج کیا کہ حامد میر نے اگر مسنگ پرسن والی کوئی لسٹ دی ہوتو سیاست چھوڑ دوں گا ۔حامد میر کی وجہ سے ہماری حکومت ختم ہوئی ۔عمران خان    فتنہ ہے سیاسی طور پر اسے کچلنا ہو گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے میراثی کہلانے والے سینئر تجزیہ کار بن کر ٹی وی پر بٹھا دیے گئے ہیں ۔نئی حکومت میں بھی عوام کو مشکل فیصلے برداشت کرنا ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے لیاقت علی چٹھہ کی فیملی سے یہ بات کنفرم کی ہے کہ انہو ں نے خودکشی کی کوشش کی۔لیاقت علی چٹھہ کا علاج ہونا چاہیے وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں۔ 

وفاق میں مسلم لیگ ن کو حکومت لینا درست فیصلہ نہیں ہوگا۔ پیپلز پارٹی جو شرائط رکھ رہی ہے ان شرائط پر ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی ایسا فتنہ ہے جو اس ملک میں افراتفری پھیلائے گا ۔ فتنے کو جب تک سیاست سے باہر نہیں کیا جاتا پاکستان کو تھریٹ رہے گا۔

مزیدخبریں