لاہور : نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے ۔بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ افسران گھبرائیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں۔ قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، افسران کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔