مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت بنائیگی: عمر ایوب

04:09 PM, 18 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل و نامزد وزیراعظم عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔

اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر خان کے ساتھ پریس کانفرس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب  نے کہا کہ  مرکز اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔انہوں نے دھاندلی اور انتخابی نتائج میں تبدیلی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تحریکِ انصاف کو 3 کروڑ سے زائد ووٹ ملے اور ایم کیو ایم نے کراچی میں ہماری 18 سیٹیں چرائی ہیں۔ آج بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے، جعلی فارم 45 کو مسترد کیا جائے، کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ 50 سے 60 ہزار جعلی ٹھپے لگائے، جیتے ہوئے امیدوار کو ہرایا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا تحریک انصاف کے خلاف کی گئی دھاندلی کو مدر آف آل رگنگ ڈکلیئر کرتے ہیں، جو کچھ عوام کے ووٹ کے ساتھ ہو رہا ہے وہ مدر آف رگنگ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جن جن کا نام کمشنر راولپنڈی نے لیا وہ انکوائری سے الگ ہو جائیں، پشاور کی صوبائی اسمبلی کی7 سے 8 نشستیں کمشنر نے ہروائیں۔

مزیدخبریں