فارم 45 صرف پی ٹی آئی کو نہیں تمام جماعتوں کو ملا ہے، ریٹرننگ افسر کی ذمے داری ہے کہ فارم 45 کے مطابق فارم 47 بنائے:گوہر خان 

  فارم 45 صرف پی ٹی آئی کو نہیں تمام جماعتوں کو ملا ہے، ریٹرننگ افسر کی ذمے داری ہے کہ فارم 45 کے مطابق فارم 47 بنائے:گوہر خان 

اسلام آباد :پی ٹی آئی رہنما گوہر خان کاکہنا ہےکہ  فارم 45 صرف پی ٹی آئی کو نہیں تمام جماعتوں کو ملا ہے، ریٹرننگ افسر کی ذمے داری ہے کہ فارم 45 کے مطابق فارم 47 بنائے۔گوہر خان نے پریس کانفرنس میں کہاکہ    فارم 45 صرف پی ٹی آئی کو نہیں تمام جماعتوں کو ملا ہے، ریٹرننگ افسر کی ذمے داری ہے کہ فارم 45 کے مطابق فارم 47 بنائے۔

ان کاکہنا تھا کہ   انتخابات کے بعد حکومت سازی کے خدوخال پر بات کی جاتی ہے، بدقسمتی سے الیکشن کمیشن نے اب تک عوامی مینڈیٹ کےمطابق انتخابی نتائج کا اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہماری 180 نشستیں ہیں، کے پی کے میں 42، پنجاب میں 115، سندھ میں 16 اور بلوچستان میں 4 نشستیں ہیں، سندھ میں ایک نشست بھی نہیں دی گئی۔پنجاب میں ہماری اکثریت کو کم کیا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ راولپنڈی کے کمشنر کی پریس کانفرنس ہمارے موقف کی تائید ہے، کمشنر نے اپنے ضمیر کے مطابق آواز دی، تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتی ہے، تمام لوگوں کو شامل تفتیش کیا جائے، تحقیقاتی رپورٹ عوام سے شیئر کی جائے۔

مصنف کے بارے میں