لاہور:پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 207 رنز کا ٹارگٹ دے دیاہے۔یہ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، جیسن رائے 75، سعود شکیل 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان رائیلی روسو 13، شیرفن ردرفورڈ20 اور محمد وسیم 4 رنز بناسکے، خواجہ نافع 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی اب تک 21 میچز میں آمنے سامنے آچکے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9 اور پشاور زلمی نے 12 میچز جیتے ہیں۔
پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔