حکومت سازی پر مثبت پیشرفت، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے معاملات طے پاگئے 

حکومت سازی پر مثبت پیشرفت، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے معاملات طے پاگئے 
سورس: file

اسلام آباد:حکومت سازی کے معاملے میں  مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے معاملات طے پاگئے  ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی  نےحکومت سازی کافارمولہ طے کر لیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی اور صدر مملکت کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ملے گا۔ چاروں گورنر کے عہدوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ن لیگ کی جانب سے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں سینئر وزیر کا عہدہ ملے گا۔


ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور  پیپلزپارٹی نے ملکر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ مل کر حکومت بنائیں گی ۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں 2 یا 3 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں