پی ایم پورٹل سیل کی طرح صوبائی کمپلینٹ سیل بنا رہے ہیں، سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا:علی امین گنڈا پور

 پی ایم پورٹل سیل کی طرح صوبائی کمپلینٹ سیل بنا رہے ہیں، سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا:علی امین گنڈا پور

پشاور:پی ٹی آئی کے نامزد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کاکہنا ہے کہ  پی ایم پورٹل سیل کی طرح صوبائی کمپلینٹ سیل بنا رہے ہیں، سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا۔علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ایم پورٹل سیل کی طرح صوبائی کمپلینٹ سیل بنا رہے ہیں، سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم خیرات نہیں مانگ رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنے کی وجہ سے صوبے کا یہ حال ہوا ہے، تمام پارٹیوں کو آن بورڈ کروں گا اور 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا۔ میرے خلاف لاہور، میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں۔

ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر اب آگے بڑھنا ہے۔ایسا قوانین لائیں گے کہ کوئی غیر قانونی کام نہ کر سکے۔ہم کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔ فوج اور پولیس سمیت تمام ادارے ہمارے ہیں، عدالت میں درخواست دے رہے ہیں کہ ہم اپنی پارٹی میں ہی چلے جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے کی سطح پر ہماری لیگل ٹیم بنی ہوئی ہے، کابینہ بنانے پر کام شروع کر دیا ہے، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، مختلف پارٹیوں سے سیاسی الحاق کی بات چل رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں