انتخابی نتائج سے کمشنر راولپنڈی کا کوئی تعلق نہیں تھا، ان کے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو وہ کل بتاتے:ملک احمد خان

12:30 PM, 18 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج سے کمشنر راولپنڈی کا کوئی تعلق نہیں تھا، ان کے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو وہ کل بتاتے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے   پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ   انتخابی نتائج سے کمشنر راولپنڈی کا کوئی تعلق نہیں تھا، ان کے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو وہ کل بتاتے۔

 کمشنر راولپنڈی کا الیکشن پروسس سے کوئی تعلق نہیں، کمشنر راولپنڈی نہ ڈی آر او ہیں نہ ان کی کوئی پوزیشن تھی، کمشنر راولپنڈی نے بغیر ثبوت بات کردی۔ ڈی آر او، آر او الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوتے ہیں۔ 9 مئی سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا گیا، یہ پاکستان کے ساتھ بدترین زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کمپین چلائی جارہی ہے، جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے یہ بلا سبب نہیں ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، ملٹری انسٹالیشن پر حملے کروائے گئے، ایمبولینسز اور بینک بھی جلائے گئے،  دوبارہ سے صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولرز نفرت پر مبنی مواد بیچ رہے ہیں، حکومت سےمطالبہ ہے کہ ان لوگوں کی سرکوبی کریں، انہیں روکیں۔

مزیدخبریں