ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دیے

12:09 PM, 18 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

تہران :ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دیے ہیں۔ ایران نے کم وقت میں میزائل سسٹم تباہ کرنیوالے میزائل اور دفاعی نظام متعارف کروائے ہیں۔ 

 ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرائی آشتیانی نے بتایا کہ "ارمان" اور "آزرخش" میزائل سسٹم ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین کے تیار کردہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ  ارمان اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم درمیانی رینج کا ایک مکمل ٹیکٹیکل سسٹم ہے، اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم ارمان ایک ساتھ 6 اہداف کو 180 کلو میٹر کے فاصلے سےنشانہ بنا سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام آزرخش سے 50 کلو میٹر تک 4 میزائل ایک ساتھ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو  180 کلومیٹر کے فاصلے سے ہدف کی نشاندہی کر  سکتا ہے اور  120 کلو میٹر کی رینج میں ہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

مزیدخبریں