تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن کو پیرول پر رہا کردیا گیا

10:51 AM, 18 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

بنکاک :تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن کو پیرول پر رہا کردیا گیا۔  تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن کرپشن کے الزام میں 6 ماہ سے قید تھے، انہیں بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں رکھا گیا تھا۔  

سابق وزیراعظم اب ہسپتال سے بنکاک میں اپنے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔تھائی لینڈ کی حکومت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ 74 سالہ سابق وزیراعظم اپنی عمر اور صحت کی وجہ سے جلد رہائی کے اہل ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق تھاکسن پر 2001ء تا 2006ء کے دوران اقتدار کا غلط استعمال اورکرپشن کا الزام تھا۔

مزیدخبریں