بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ،   پیپلزپارٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی

09:30 AM, 18 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے میں   پیپلزپارٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔ بلوچستان میں    وزارت اعلیٰ کیلئے پیپلزپارٹی کے متعدد امیدوار سامنے آ گئے ہیں ۔ان  امیدواروں میں  سرفراز بگٹی، ثناءاللہ زہری، صادق عمرانی بھی وزیراعلیٰ بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ  حکومت سازی کیلئے سر توڑ کوششیں جاری ہیں اور  مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں ڈیڈ لاک برقرارہے۔ 


 اسلام آباد میں ایک اور بیٹھک بے نتیجہ رہی۔ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی تیسری نشست میں دونوں اطراف سے پیش تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔تاہم  دونوں فریقین نے   معاملات کو حتمی شکل دینے اور مزید سفارشات کے لئےدوبارہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں