کے پی سے قومی اسمبلی کے 36 حلقوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

08:40 AM, 18 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: کے پی سے قومی اسمبلی کے 36 حلقوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔ این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت اور این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 37 کُرم سے ایم ڈبلیو ایم کے حمید حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار، این اے 31 پشاور سے شیر علی ارباب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ای سی پی نے این اے 19صوابی سے اسد قیصر اور این اے 20 صوابی سے شہرام خان تراکئی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

مزیدخبریں